بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ڈاکو 38 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات لے اڑے

دو افراد گاہک بن کر جیولری اسٹور میں داخل ہوئے اور اسٹاف کو ٹیزرگن اور پیپر اسپرے سے ڈرایا دھمکایا اورکمرے میں بند کردیا۔پولیس

پیرس کےجیولری اسٹور سے ڈاکو 20 لاکھ یورو یعنی 38 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات لے اڑے۔

پولیس کے مطابق دو افراد گاہک بن کر جیولری اسٹور میں داخل ہوئے اور اسٹاف کو ٹیزرگن اور پیپر اسپرے سے ڈرایا دھمکایا اورکمرے میں بند کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دکان سے 20 لاکھ یورو کےکنگن، ہار اور انگوٹھیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اسی علاقے میں ایک جیولری اسٹور سے زیورات لوٹ کر فرار ہونے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

Back to top button