بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہماری افواج نے ہمیشہ دشمنوں کے سامنے سینہ تان کر بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے، ملک عمر دراز برہان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پیرس / فرانس میں مقیم ضلع خوشاب کی نامور سماجی اور سیاسی شخصیت ملک عمر دراز برہان نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے ۔وہ میڈیا سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمیشہ دشمنوں کے سامنے سینہ تان کر بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو عسکری تنصیبات پر حملوں اور پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یادگار شہداء کی توڑ پھوڑاور قومی املاک کو نقصان پہنچانے سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہے تو ملک ہے اور ملک ہے تو ہم ہیں ۔ ملک عمر دراز برہان نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی کردار کشی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہی کی بدولت ہم اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں ۔ پاک فوج پوری قوم کی ریڈ لائن ہے اور پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ۔ ملک عمر دراز برہان نے مزید کہا کہ عسکری تنصیبات اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت سے سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہماری فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہ کر سکے ۔

Back to top button