بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خلق خدا کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے، ملک عمر دراز برہان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) خلق خدا کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے انشاءاللہ اس عظیم مشن پر کاربند رہتے ہوئے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار فرانس میں مقیم ضلع خوشاب کی نامور سماجی شخصیت ملک عمردراز برہان نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جس طرح ہم اپنے آبائی گاؤں برہان /خوشاب میں بےلوث خدمت کے جذبے سے شار ہو کر اجتماعی عوامی فلاح و بہبود اور مخلوق خدا کی خدمت کے لیے کوشاں رہتے تھے اسی طرح پیرس فرانس میں بھی میں اور میرے بھائی ملک محمد نوازبرہان اور ملک عزیز اللہ برہان اپنے پاکستانی بھائیوں کے لئے اپنی آنکھیں فرش راہ رکھتے ہیں اور دیار غیر میں ان کی مہمان نوازی کر کے دلی طور پر اطمینان اور سکون محسوس کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ فرانس میں مقیم یہ قابل فخر فرزندان خوشاب ، ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات آف موضع برہان تحصیل نورپورتھل ملک حاجی اعجاز حسین برہان اور ملک شہباز حسین برہان کے بھائی ہیں ۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے فرانس میں مقیم ہیں۔ مہمان نوازی، خوش اخلاقی، خوش لباسی ، دوست پروری ،ملنساری اور بے لوث عوامی خدمت ان کے اوصاف حمیدہ ہیں ۔

مزید پڑھیے  مردم شماری تحصیل نورپور تھل کے عملے کے اعزاز میں ایک پر وقار افطار پارٹی کا اہتمام
Back to top button