بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن جیت کر سب سے زیادہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن جیت کر سب سے زیادہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔اتوار کو  پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جوکووچ نے حریف ناروے کے کھلاڑی کیسپر رود کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

رولینڈ گیروس می کھیلے گئے فائنل میں جوکووچ اور کیسپر کے درمیان پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا ، مقابلہ ٹائی بریکر تک گیا ، جس میں جوکووچ نے کامیابی اپنے نام کی۔دوسرے سیٹ میں کیسپر رود جم کے مقابلہ نہ کر سکے ، جوکووچ نے اس سیٹ میں صرف تین گیم مس کیے اور سیٹ جیت لیا۔ 

فائنل کا تیسرا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا ، جس میں جوکووچ نے 5-7کی فتح کے ساتھ تیسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ سب سے زیاہ 23 گرینڈ سلم ٹینس ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔جوکووچ آسٹریلین اوپن 10 ، ومبلڈن 7 اور یو ایس اوپن 3 مرتبہ جیت چکے ہیں۔اس سے قبل سب سے زیادہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ اسپین کے رافیل نڈال کے  پاس تھا، جنہوں نے 22 ٹائٹل اپنے نام کیے جبکہ راجر فیڈرر نے 20 گرینڈ سلم جیتے۔ 

مزید پڑھیے  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہو گی
Back to top button