بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

انشاءاللہ مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا، ملک عمر دراز برہان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی معروف سماجی شخصیت ملک عمر دراز برہان نے کہا ہے کہ انشاءاللہ مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ وہ میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فرانس /پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہرسال پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام 5 فروری کو بھرپور طریقے سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ امسال بھی پاکستانی سفیر کی زیر نگرانی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پیرس اور فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بہن بھائیوں کو حق خودرادیت دلوانے کے لیے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے اظہاریکجہتی تقریبات کے انعقاد پر پاکستانی سفیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پیارا مذہب اسلام پوری دنیا کے مسلمانوں کو آپس میں اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ اسلامی تعلیمات کی رو سے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے دکھ سکھ مسلم برادری کے لیے سانجھے ہیں ۔ نامور سماجی شخصیت ملک عمردراز برہان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ پیرس/ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ کی طرح دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے اسی طرح سے اسلامی اخوت و محبت کی شاندار روایات برقرار رکھے گی ۔

Back to top button