بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نورمقدم کا کیس لڑنے کیلئے بین الاقوامی فنڈ ریزنگ مہم شروع

ذریعے جمع ہونے والی تمام آمدنی نور کے کیس میں براہ راست لڑنے کے لیے استعمال ہو گی


سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قاتل کو سزا اور عدالت میں مقدمہ لڑنے کے لیے بین الااقوامی سطح پر مہم شروع کی گئی تھی ‘گو فنڈمی’ مہم میں چند ہی گھنٹوں کے دوران حیرت انگیز طور پر 40 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہو گئی۔آن لائن چندہ مہم چلانے والے نے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر جمع کرنے کا کا ہدف مقرر کر رکھا ہے،نور مقدم کے ایک دوست کی جانب سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپیل کی تھی کہ ظاہر جعفر ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے،اس کے والدین کے پاس بہترین وکلاء اور قانونی ماہرین کی مدد حاصل کر لی ہے اور ان کے پاس وسائل ہیں کہ وہ اس جنگ کو بلامقابلہ کڑ سکیں۔

نور کے دوست کی حیثیت سے اس مہم کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ والدین اپنی بیٹی کو انصاف دلا سکیں،بدھ کے روز طارق غفار کی جانب سے شروع کی گئی مہم میں چند ہی گھنٹوں میں اچھی خاصی رقم جمع ہو چکی ہے۔

اس پیلٹ فارم کے ذریعے جمع ہونے والی تمام آمدنی نور کے کیس میں براہ راست لڑنے کے لیے استعمال ہو گی۔

Back to top button