بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج

جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پاکستان کی طرح بدھ 21 جولائی کو عید منائی جائے گی

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی منقسم ہوگئی بعض آج اور دیگر بدھ کو عید منائیں گے۔برطانوی اور کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ۔

جاپان میں پاکستان اولمپک دستے کے ارکان نے اولمپک ولیج میں عیدالاضحیٰ کی نمازادا کی، نماز میں دیگر ممالک کے مسلمان کھلاڑی اور آفیشلز بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پاکستان کی طرح بدھ 21 جولائی کو عید منائی جائے گی۔

Back to top button