بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ،وکلا کو 27 جولائی تک جواب داخل کرنے کی مہلت

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے

وزیراعظم عمران کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کے کیس میں عدالت نے عمران خان کے وکلاء کے جواب جمع کرانے کے لیے 27 جولائی کی تاریخ دے دی۔

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید نے شہباز شریف کی درخواست پر وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کادعوی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کے وکلاء نے دعویٰ پر جواب جمع نہیں کرائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، ان کادرخواست میں کہنا ہے کہ عمران خان نے پانامہ لیکس پر خاموش رہنے کے لیے رقم آفر کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ عمران کے بے بنیاد الزامات کے سبب ساکھ متاثر ہوئی، عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Back to top button