بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت کی ریاست دہشتگردی جاری،مزید دو کشمیری شہید

ہنڈوارہ میں شہید کیئے جانے والوں میں حزب المجاہدین کا کمانڈرمعراج الدین شامل ہے،پولیس کا دعویٰ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، آج مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ہنڈوارہ میں شہید کیئے جانے والوں میں حزب المجاہدین کا کمانڈرمعراج الدین شامل ہے۔

کشمیریوں کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج اپنی ترقیوں اور انعامات حاصل کرنے کیلئے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچاتی ہے۔

Back to top button