بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ایران کی طالبان وفد کو تہران میں امن مذاکرات کی دعوت

طالبان وفد سابق نائب صدر یونس قانونی کی سربراہی میں کابل سے ایران آنے والے افغان سیاستدانوں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کرے گا

ایران نے طالبان کے وفد کو تہران میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کی دعوت دی ہے۔

قطر میں طالبان دفتر کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر میں طالبان کے سینئر مذاکرات کار شیر محمد عباس ستانکزئی کی سربراہی میں دوحہ سے ایک طالبان وفد کو آنے کی دعوت دی ہے۔

طالبان وفد اور ایرانی حکام افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے، طالبان وفد سابق نائب صدر یونس قانونی کی سربراہی میں کابل سے ایران آنے والے افغان سیاستدانوں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کرے گا۔

Back to top button