بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترقی کے عمل میں غریب ممالک کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا، شی جن پنگ

دہشتگردی جیسے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی معاملات میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دہشتگردی جیسے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی معاملات میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔ ترقی کے عمل میں ترقی پذیر اور غریب ملکوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ ہم انصاف، برابری اور مشترکہ ترقی کے عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں انسانیت کی مشترکہ اقدار کو لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر انسانوں کا مستقبل سنوارنے سے متعلق بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ دنیا کو کورونا جیسی عالمی وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے باعث خطرات کا سامنا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا عوامی فلاح و بہبود، امن اور برابری کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھتی رہے گی۔

Back to top button