بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ہانگ کانگ میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا

حکام نے بارش کا سب سے بڑا الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ اسٹاک ٹریڈنگ سیشن عارضی طور پر معطل کردیا

ہانگ کانگ میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ہانگ کانگ میں ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب حکام نے بارش کا سب سے بڑا الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ اسٹاک ٹریڈنگ سیشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

ہانگ کانگ آبزرویٹری کےمطابق متعدد اضلاع میں اب تک 70 ملی میٹر سے زائد جبکہ مغربی جزیروں لانتاو اور لاما میں 150ملی میٹر سے زائد بارش رکارڈ کی جاچکی ہے،جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ہانگ کانگ میں آج اسکول بند ،کورونا ویکسی نیشن کا عمل معطل اور عدالتی کارروائیاں ملتوی کردی گئی ہیں۔

Back to top button