بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

طاہر اشرفی کا 60 ہزار عازمین حج کا بیان، سعودی حکومت نے تردید کردی

حج کے بارے میں کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوا، صرف مختلف تجاویز پر غور جاری ہے- ترجمان

حج کے حوالے سے مولانا طاہر اشرفی کا بیان درست نہیں، حج کے بارے میں کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوا، سعودی عرب نے مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے امسال صرف 60 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دیے جانے کے بیان کو غلط قرار دے دیا- تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے کے ترجمان کاکہناہے کہ حج کے بارے میں مولانا طاہر اشرفی کا بیان درست نہیں، حج کے بارے میں کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوا، صرف مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی اور مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی کا حج سے متعلق بیان درست نہیں ہے۔ سعودی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ تجاویز ہیں جو کہ ابھی تک زیر غور ہیں۔

Back to top button