بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارت سے آنے والے سفارتکار کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت

پاکستان آنے والے 12 بھارتی سفارت کاروں میں سے ایک کی اہلیہ اپنے ساتھ کورونا بھی لے آئی۔ پاکستان نے تمام 12 بھارتی اہل کاروں کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی انتہائی خطرناک قسم پائی جاتی ہے اور وہاں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک روز میں ریکارڈ 4 لاکھ کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Back to top button