بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عازمین حج کی سہولت کیلئے کراچی سے روڈ ٹو مکہ کے سروے کیلئے 12 رکنی سعودی وفد کراچی پہنچ گیا

''روڈ ٹو مکہ''پراجیکٹ کے تحت کراچی ائیرپورٹ کو شامل کرنے کے لئے سعودی حکام جائزہ لیں گے

حج برائے 2024 کے عازمین کی سہولت کیلئے کراچی سے” روڈ ٹو مکہ” کے سروے کیلئے 12 رکنی سعودی وفد کراچی پہنچ گیا۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ”روڈ ٹو مکہ”پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے سعودی عرب کے 12 رکنی اعلی سطح کے وفد نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔سعودی وفد کو کراچی ائیرپورٹ پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹر حج کراچی نے استقبالکیا، ”روڈ ٹو مکہ”پراجیکٹ کے تحت کراچی ائیرپورٹ کو شامل کرنے کے لئے سعودی حکام جائزہ لیں گے اور حج کے دوران پاکستانی حجاج کی کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت کراچی کے حجاج کرام بھی اسلام آباد کی طرح ڈومیسٹک مسافر کے طور پر جدہ پہنچیں گے، سعودی حکام ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے تحت حجاج کی امیگریشن کے لیے سروے کریں گے۔

سعودی حکام کی رپورٹ پر رواں سال کراچی ائیرپورٹ کو ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر حجاج کی امیگریشن کے جدہ ائیرپورٹ پر نہیں ہوگی، اس وقت صرف اسلام آباد ائیرپورٹ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ میں شامل ہے جبکہ کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو ‘روڈ ٹو مکہ’پراجیکٹ میں شامل کرنے کامنصوبہ ہے۔

سعودی حکام کی رپورٹ پر کراچی ائیرپورٹ کو اس سال حج کے دوران ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنے والا ہے،عمران خان
Back to top button