بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجٹ خسارہ ایک ہزار652 ارب روپے رہا

، پہلے 9 ماہ میں دفاعی اخراجات پر784 ارب روپے خرچ ہوئے

وزارتِ خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کردیے، پہلے 9 ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3 اعشاریہ 6 فیصد رہا۔وزارت خزانہ کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجٹ خسارہ ایک ہزار652 ارب روپے رہا، پہلے 9 ماہ میں دفاعی اخراجات پر784 ارب روپے خرچ ہوئے، جبکہ جی ڈی پی کا حجم 4ہزار 557 ارب روپے رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پینشن ادائیگی پر 329 ارب روپے خرچ ہوئے، سول گورنمنٹ کے اخراجات 311 ارب 90 کروڑ روپے رہے اور سبسڈی کی مد میں 204 ارب روپے ادا کیے گئے۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال پہلے 9 ماہ میں ترقیاتی اسکیموں پر654 ارب روپے خرچ ہوئے، ایف بی آر نے پہلے 9 ماہ میں 3ہزار 394 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ اسٹیٹ بینک کا منافع 497 ارب روپے رہا، قرض اورسود کی ادائیگیوں پر2ہزار 103 ارب روپے خرچ ہوئے۔

Back to top button