بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دس سال تک کے 51بچے اب تک کورونا سے جاں بحق ہو چکے، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اب تک 10 سال تک کی عمر کے 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان میں اب تک 18 ہزار 537 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 8809 ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4691 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث اب تک 3497 افراد کا انتقال ہوا جبکہ اسلام آباد میں 699، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 494 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کے درمیان عمر والے افراد کی ہوئی ہیں جبکہ وبا کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 154 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شامل ہیں۔

Back to top button