بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز کل سے ہوگا

اس عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اندراج کروا سکتے ہیں

پاکستان میں 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز کل پیرتین مئی سے ہو گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں 40 سے 49 برس کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز تین مئی سے کیا جائے گا۔اس عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اندراج کروا سکتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں موجود کورونا وبا کے خلاف دستیاب ویکسین پراعتماد طور پر لگوائیں۔

Back to top button