بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راشن تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 10 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر راشن کی فراہمی کے دوران بھگڈر مچنے سے 2 خواتین سمیت 10  افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راشن لینے والی دو خواتین بھگدڑ کے دوران جاں بحق ہوئیں،  بھگدڑ کے دوران گر کر 6 افراد بےہوش ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اطلاعات کے مطابق راشن مقامی فیکٹری کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

Back to top button