بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

لاہور کے مختلف علاقوں میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل

لاہور کے مختلف علاقوں میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے پانی والا تالاب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 22 سالہ فواد ہلاک ہوگیا ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی عداوت کا نتیجہ لگتا ہے۔اس کے علاوہ شادباغ کے علاقے پمبھے جھگیاں میں جھاڑیوں سے 30 سالہ خاتون کی لاش ملی جس پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ کلمہ چوک کے قریب گندے نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی۔دوسری جانب نواں کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے بیوہ بھابھی  کو قتل کردیا۔پولیس نے ملزم ظہیر عباس کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیے  اےاین ایف نے 6کارروائیوں میں107 کلو منشیات برآمدکرلی
Back to top button