بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

عمر کوٹ کے قریب کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے

عمرکوٹ کے قریب زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، بچی سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ دھورونارو کے علاقے میں کلانکر جھیل میں اس وقت پیش آیا جب زائرین درگاہ سیھڑ فقیر کی زیارت کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، بچی سمیت تین افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق گاؤں کنھار اور ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے  برفانی تودہ گرنے سے تین خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق
Back to top button