بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کسی اشتعال انگیزی کی صورت میں روس فوری اور شدید جواب دے گا ، پوٹن

حقیقتاً ہم ایسا ماحول پیدا کرنا نہیں چاہتے جس سے معاملات غلط رخ اختیارکریں

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے مغربی ممالک کو خبردارکیا ہے کہ وہ روس کی ”سرخ لکیر“عبور کرنے سے باز رہیںوگرنہ کسی اشتعال انگیزی کی صورت میں روس فوری اور شدید جواب دے گا اور ایسے اقدامات کے ذمہ داروں کو اپنے کیے پر پچھتانا پڑے گا. انہوں نے یہ بات ایسے میں کہی ہے جب یوکرین کے نزدیک روسی فوج کے پڑاو اور روس کے حزب اختلاف کے رہنما ایلگزی نولنی کی جانب سے قید کے دوران بھوک ہڑتال کرنے کے معاملے پر روس کے امریکہ اور یورپ کے ساتھ تعلقات شدید بحران کا شکار ہیں قوم سے خطاب کو روسی لیڈر نے درپیش بیرونی خطرات کے جواب میں روسی طاقت کے پیغام کے لیے استعمال کیا.

صدر پوٹن نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، حقیقتاً ہم ایسا ماحول پیدا کرنا نہیں چاہتے جس سے معاملات غلط رخ اختیار کریں‘انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے نیک ارادوں کو کمزوری اور بے حسی سے تعبیر کیا جائے گا یا ہونے والے معاہدوں کی پرواہ نہیں کی جائے گی یا اس میں خلل ڈالا جائے گا تو ایسے افراد کو معلوم ہونا چاہیے کہ روس بھرپور، فوری اور شدید جواب دینے کی طاقت کا مالک ہے.

Back to top button