بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مسجد الحرام کی تیسری توسیع والی عمارت میں قرآن پاک کی نمائش کا افتتاح

یہ نمائش قرآن کریم سے سعودی عرب کی عقیدت کی علامت ہے۔ ڈاکٹر السدیس

مسجد الحرام کی تیسری توسیع والی عمارت میں قرآن پاک کی نمائش کا افتتاح کیا گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام کی تیسری توسیع والی عمارت میں قرآن پاک کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر السدیس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش قرآن کریم سے سعودی عرب کی عقیدت کی علامت ہے۔نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔

قرآن کریم کے پیغام کی ترویج کے لیے اپیلی کیشنز اور بارکوڈ وغیرہ سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کی توسیع شدہ عمارت میں کورونا وائرس کےلئےوضع کردہ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ قرآن کریم سے متعلق مذکورہ نمائش روزانہ کی بنیاد پر رمضان بھر میں رات 12 سے 2 بجے تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ نمائش میں قرآن پاک کےترجمے ،قرآن سے متعلق اعدادوشمار، قران کریم کے کلمات، قرآن کریم کی تلاوت کی تعلیم سے متعلق اعدادوشمار اورغلاف کعبہ سجائے گئے ہیں۔

Back to top button