بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

الحمرا آرٹ گیلری میں الحمراء ینگ کیلیگرافسٹ نمائش کا آغازہوگیا

لاہور آرٹس کونسل کے اہم شعبہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی خدمات لازوال ہیں،یہ اکیڈمی خطاطی کی تعلیم وتربیت کے لئے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد کروا رہی ہے، تین ماہ تک کی ورکشاپ میں آرٹسٹوں پر بھرپور محنت کی جاتی ہے۔

نامور خطاط عرفان احمد خان اپنی زیر نگرانی ورکشاپ کے شرکاء کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ اس ورکشاپ میں بنائے گئے کام کی نمائش لگائی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ رواں سہ ماہی ورکشاپ میں نوجوانوں کی طرف سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش بعنوان ” الحمراء ینگ کیلگرافسٹ ” کا انعقاد کیا گیا۔نامور ماہر تعمیرات نئیر علی دادا نے نمائش کا افتتاح کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر اور نامور خطاط عرفان احمد خان بھی موجود تھے۔عرفان احمد خان نے نئیر علی دادا کو نمائش میں آویزاں فن بارے بتایا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے کہا کہ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا خصوصی کاوش کا عکس ہے، اکیڈمی میں ورکشاپ میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں نے متاثر کن کام کیا ہے۔

عرفان احمد خان نے کہا کہ الحمرا کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملا۔نمائش میں 70 آرٹسٹوں کے 200 سے زائد فن پارے آویزاں کئے گئے۔نمائش جمعہ تک جاری رہے گی

مزید پڑھیے  کامسیٹس یونیورسٹی داخلوں کا شیڈول
Back to top button