بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی ریٹائرڈ میجر گورو آریہ نے اسرائیل کو اپنا بھائی قرار دیدیا

بھارت کے ریٹائرڈ میجر اور دفاعی تجزیہ کار گورو آریہ کی ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بن گئی ہے۔پروگرام کے دوران انہوں نے اسرائیل کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خود کو "اسرائیل کا بھائی” قرار دیا اور لبنان اور غزہ میں مزید سخت کارروائیوں کی حمایت کی بات کی۔ گورو آریہ نے واضح طور پر کہا کہ وہ ایران کی رجیم کو نہیں مانتے ، ان کی یہ گفتگو ثابت کرتی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے جو مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلا رہا ہے۔ان کے ان بیانات کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں اور انسانی بحران کے تناظر میں ایسے مؤقف تشویش کا باعث ہیں۔ دوسری جانب کچھ حلقے اسے ایک ذاتی رائے قرار دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے اور خطے میں امن و استحکام پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button