کھیل
دو پاکستانی کوہ پیمائوں نے تاریخ رقم کردی
پاکستانی کوہ پیماؤں سر باز خان اور عبدالجوشی نے دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔
نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بڑی چوٹی انا پورنا کی اونچائی 8091 میٹر ہے اور اسے پہلی بار کسی پاکستانی کوہ پیما نے سر کیا ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرباز خان اور عبدالجوشی نے اناپورنا چوٹی سر کر لی ہے۔
چوٹی سر کرنے والے دونوں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق ہنزہ سے ہے۔
صدر ایگزیکٹو بورڈ، الپائن کلب آف پاکستان نے دونو ں کوہ پیماؤں کو زبردست کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔