بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ساف انڈر 19 چیمپئن شپ کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

نیپال میں شیڈول ساف انڈر 19 چیمپئن شپ کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ منتخب فٹبالرز میں گول کیپرز ساحل گل، محسن خان اور محمد عبداللّٰہ، ڈیفینڈرز محمد صدام، محمد عدیل، اسد ناصر، انس امین، خورشید عالم، محمد راحیل، شایان علی، کامل احمد خان، عابد علی، حنان نوید اور نجیب اللّٰہ شامل ہیں۔

مڈ فیلڈرز علی ظفر، محمد اذان اور اویس خان جبکہ فارورڈز شاہ جہاں، محمد حسان، فیصل احمد، عبدالوہاب، ہارون ظفر اور عدیل یونس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شاداب اختر ہیڈ کوچ، محسن الحسن اسسٹنٹ کوچ، خرم شہزاد گول کیپر کوچ، محمد عبداللّٰہ و صماما امجد فزیو، آمنہ میڈیا اور زوہیر گوندل منیجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان کا پہلا میچ ایونٹ کے افتتاحی روز 21 ستمبر کو نیپال سے کھٹمنڈو کے دشارتھ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ایونٹ میں قومی ٹیم کا دوسرا مقابلہ 23 ستمبر کو اسی وینیو پر مالدیپ سے شیڈول ہے۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ، آسڑیلیا نے با آسانی بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
Back to top button