
کھیل
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے کھیلوں کے شعبے میں نمایاں پیش رفت
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت سے پاکستان کے کھیلوں کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔
اسی سلسلے میں پرتگال کے معروف یورپی فٹبال کلب ایف سی پورٹو (FC Porto) اور سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے اشتراک سے ڈریگن فورس فٹبال اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔
اکیڈمی کے ذریعے نوجوان پاکستانی فٹبالرز کو عالمی معیار کی تربیت، بین الاقوامی تجربے اور عالمی فٹبال کے میدان میں نئے مواقع تک رسائی حاصل ہوگی۔
ڈریگن فورس اکیڈمی کا قیام پاکستان ریجنل اکنامک فورم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا مظہر ہے۔















