بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا کیسز،ایک روز میں ریکارڈ 114اموات،مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.96فیصد ہوگئی، کورونا کے5 ہزار50 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے مجموعی کیسز کی تعداد7 لاکھ21 ہزار18ہوگئی، گزشتہ24 گھنٹے میں 114اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.96فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹے میں46 ہزار66 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے5 ہزار50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مجموعی کیسزکی تعداد7لاکھ21 ہزار18ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا سے114اموات رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15ہزار443 ہوگئی۔اسی طرح پشاورکے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلال ٹاوَن،الفلاح ٹاوَن اعجازآباد، ڈیفنس ٹاوَن، آفیسرگارڈن ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاوَن ہوگا۔ ان علاقوں میں آج شام6 بجے سے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہوگا۔ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاوَن کے دوران ان علاقوں سے اِن آوٹ انٹری بند رہے گی۔اسی طرح ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 73 ہزار 78 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 27 ہزار561 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 284 ہو چکی ہے، کٴْل اموات 4 ہزار 523 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 923 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 908 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 97 ہزار 318 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 2 ہزار 586 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 64 ہزار 902 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 601 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 178 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 213 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 260 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 395 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 103 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Back to top button