بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد عالمی درجہ بندی میں 117ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں

قومی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد پاکستان کی طرف سے اولمپک کوالیفکیشن میں آنے کے لیے پرامید ہیں۔ نیشنل چیمپئین ماحور شہزاد کی اولمپکس کے لیے عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

ماحور شہزاد کی عالمی رینکنگ میں 13 درجے بہتری آئی ہے وہ عالمی رینکنگ میں 130 سے 117 نمبر پر آگئیں۔خیال رہے کہ ماحور شہزاد کی رینکنگ میں بہتری پولش اوپن انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد آئی۔

ماحور شہزاد نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اولمپک کوالیفکیشن کے لیے ٹاپ 100 میں آنے کے لیے پُر امید ہیں۔

Back to top button