بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محمد رضوان کیلئے اچھی خبر

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں پہلا نمبر برقرار ہے اور محمد رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 825 سے بڑھ کر861 ہو گئے ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

انگلینڈ کے ہیری بروک اور بین ڈکٹ کی رینکنگ میں 8 درجے ترقی ہوئی ہے اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 29 ویں اور 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان چوتھے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی ہے اور حارث رؤف 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاداب خان 16 ویں اور شاہین آفریدی 24 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Back to top button