بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام ڈسڑکٹ میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز جاری

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام ڈسڑکٹ میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز جاری ہیں ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2023-2024کے تحت پنجاب کے تمام ا ضلاع میں ہزاروں گرلز، بوائز کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈسڑکٹ کی سطح پر کا میاب ہونے والے کھلاڑی 26نومبر سے 30نومبر تک انٹر ڈویژن مقابلوں کے لئے صوبائی ہیڈ کوارٹرلاہور میں حصہ لیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ انٹرڈویژن مقابلو ں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نیوالے کھلاڑیوں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سکالرشپ دی جائے گی اورانھیں کھلاڑیوں میں پنجاب کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی اور پھر ان کوقومی سطح کے مقابلوں کے لئے ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کر یں۔

مزید پڑھیے  ملکی تاریخ کے پہلے سپورٹس میڈیکل کلینک میں کھلاڑیوں کے علاج کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور ملک کے معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرعامر عزیزکے درمیان معاہدہ
Back to top button