بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سنگل ڈوز کورونا ویکسین لگانے کا عمل کب سے شروع ہوگا؟این سی او سی نے اعلان کردیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق چین سے درآمد کی گئی سنگل ڈوز کورونا ویکسین کین سائنو بائیو عوام کو لگانے کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں کی زیر صدارت ویڈیولنک کے ذریعے ہوا جس میں ملک میں بڑھتے کورونا کیسز اور ان کی روک تھام کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 594 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا گیا، پشاور اور سوات میں آکسیجن بیڈز کو بڑھا دیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 65 سال تک کی عمر کے افراد کے لیے ویکسی نیشن سینٹر پر سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ کین سائنو بائیو سنگل ڈوز ویکسین ہے اور عوام کو ویکسین لگانے کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

Back to top button