بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا کی صورتحال تشویشناک، چیف سیکرٹریز ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں، اسد عمر

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے کی شرح بڑھنے کے باعث اسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں، تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آج بھی 10 اعشاریہ 4 فیصد رہی اور مزید 57 افراد انتقال کر گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 4767 نئے مریض سامنے آئے۔

Back to top button