بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بڑی کارروائی،کئی ارب روپے کی منشیات پکڑ لیں

کراچی (خصوصی رپورٹر)میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کئی ارب روپے کی منشیات پکڑلیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کمانڈر فیصل نے 16 اعشاریہ3 بلین روپے کی منشیات پکڑنے کا دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب کے کھلے سمندر میں اینٹی نارکوٹکس کا کامیاب آپریشن کیا۔

کمانڈر فیصل کے مطابق منشیات کے خلاف اتنے بڑے آپریشن میں ایم ایس اے، نیوی اور کسٹم نے بھی حصہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران الحماد نامی بوٹ پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے207 کلو کرسٹل آئس اور 227 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

کمانڈر فیصل کے مطابق پکڑی گئی 434 کلو گرام منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں16 اعشاریہ 3 بلین روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے، جس کے دوران کچھ مجرم بھاگ گئے اور کچھ کو پکڑلیا گیا۔

Leave a Reply

Back to top button