بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فوج پر الزامات اچھی بات نہیں،ان پر تشویش ہے،میجر جنرل بابر افتخار

RAWALPINDI: Director General of Inter-Services Public Relations (ISPR) Maj Gen Babar Iftikhar addressing a press conference. INP

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی جانے سے متعلق بیان کے بارے میں سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، وہ آنا چاہتےہیں تو آئیں، ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج پر جس قسم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی وز ن نہیں، فوج پر الزامات اچھی بات نہیں، ان پر تشویش ضرور ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، حکومت نے فوج کو الیکشن کروانےکا کہا، جو پوری دیانت داری سے کروائے گئے، کسی کو الیکشن پر شک ہے تو ادارے موجود ہیں، ان سے رجوع کیا جائے۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج کو نہ سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت ہے، نہ گھسیٹنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Back to top button