بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مرزا راحیل بیگ کو تبدیل کرکے بطور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد مرزا راحیل بیگ کو تبدیل کرکے بطور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ان کے ٹرانسفر پر اےسی آفس قائد آباد کے سٹاف کی طرف سے ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں نائب تحصیلدار قائد آباد محبوب حسین ، ریڈر اے سی ملک ناصر عباس اعوان اور پی اے اے سی آفس فیصل یار سمیت دیگر عملہ نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیاگیا۔ سٹاف کی طرف سے مرزاراحیل بیگ کوتحائف بھی پیش کیے گئے ۔

مزید پڑھیے  قرآن سنت کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے مینارہ نور ہیں، ایڈووکیٹ میاں مقصود احمد
Back to top button