بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حیدرآباد اور کوٹری میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار کی صبح حیدرآباد اور کوٹری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 3.3 شدت کے زلزلے کا مرکز حیدرآباد کے مغرب میں 70 کلومیٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

تاہم سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر،اپر دیر، چترال اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ 4 دن قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے کئی عمارتیں لرز اٹھی تھیں، کراچی میں زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی تھی۔

مزید پڑھیے  کلو گروپ کے سربراہ ملک عبد الرحمٰن وارث کلو کی بلوچ گروپ کے سربراہ سردار علی حسین خان بلوچ کی عیادت اور نیک تمناوں کااظہار
Back to top button