بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کلو گروپ کے سربراہ ملک عبد الرحمٰن وارث کلو کی بلوچ گروپ کے سربراہ سردار علی حسین خان بلوچ کی عیادت اور نیک تمناوں کااظہار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) کلو گروپ کے سربراہ ملک عبد الرحمٰن وارث کلو کی بلوچ گروپ کے سربراہ سردار علی حسین خان بلوچ کی عیادت اور نیک تمناوں کااظہار۔ کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو نے معروف سماجی شخصیت ملک کلیم اللہ کلاسی کے ہمراہ جمالی بلوچاں میں بلوچ گروپ کے سربراہ سردار علی حسین خان بلوچ کی رہائشگاہ پر ان کی بیمار پرسی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر سردار علی حسین خان بلوچ نے ملک عبدالرحمان وارث کلو کی آمد پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ کلو گروپ کے سربراہ ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ملک عبدالرحمان وارث کلو ، ایکس ایم پی اے ملک محمد وارث کلو کے صاحبزادے ہیں جبکہ بلوچ گروپ کے سربراہ نامور سیاسی وسماجی شخصیت سردار علی حسین خان بلوچ ، ایکس ایم این اے سردار شجاع محمد خان بلوچ کے بھتیجے ہیں ۔

یاد رہے کہ ملک محمد وارث کلو اور سردار شجاع محمد خان بلوچ کو ضلع خوشاب کی سیاست میں ہمیشہ ممتاز مقام حاصل رہا ۔دونوں نے اپنے اپنے دور میں گرانقدر سماجی و سیاسی خدمات سرانجام دیں ۔ ملک عبدالرحمان وارث کلو، کلو گروپ جبکہ سردار علی حسین خان بلوچ، بلوچ گروپ کی فعالیت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیے  کوئی بھی سرکاری ملازم سیاسی مہم جوئی میں ملوث پایا گیا تو کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی، ڈپٹی کمشنر خوشاب
Back to top button