
قومی
صدرِ مملکت کی سلطنتِ عمان کو 56ویں قومی دن پر مبارکباد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سلطنتِ عمان کے 56ویں قومی دن کے موقع پر سلطان ہیثم بن طارق اور عمانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرِ مملکت نے سلطان ہیثم بن طارق کے نام اپنے تہنیتی خط میں ان کی قیادت میں عمان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں عمان کے تعمیری کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات طویل تاریخ رکھتے ہیں، جو جغرافیائی قربت، مشترکہ مذہب، ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی سطح پر مضبوط روابط پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔















