بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے حقِ خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے حقِ خودارادیت سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

قرارداد میں نوآبادیاتی تسلط، غیر ملکی حکمرانی اور بیرونی قبضے کے تحت زندگی گزارنے والی اقوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے لیے عالمی برادری کے عزم کی توثیق کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ قرارداد حقِ خودارادیت کے حق کی عالمگیریت اور ناقابلِ تقسیم حیثیت کو دوبارہ اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم اقوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بنیادی اصول کے تحفظ کے لیے عالمی برادری پر مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

سفیر سید حیدر شاہ نے زور دیا کہ حقِ خودارادیت کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس اصول کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button