بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور آسیان کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

پاکستان اور آسیان نے عوامی روابط، کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

اس موقع پر اپنے ابتدائی کلمات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان آسیان کے ساتھ اپنی شراکت داری اور اس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان کا مکالمے کے حوالے سے عزم خاص اہمیت کا حامل ہے اور ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی اس کی صلاحیت امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

اسحاق ڈار نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے باہمی مفاہمت مزید گہری ہوگی اور پاکستان اور آسیان کے درمیان تعاون کو نئی تقویت ملے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے آسیان کے ساتھ پاکستان کے فعال روابط کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آسیان 1993 میں قائم ہونے والی پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شعبہ جاتی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button