بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

معدنی شعبہ ملکی اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معدنیات کا شعبہ پاکستان کی قومی اقتصادی ترقی اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم کو وزیر پیٹرولیم اور ان کی ٹیم نے آئندہ منعقد ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026ء کے حوالے سے سفارتی رابطوں اور انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے فورم کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے بیرون ملک سے آنے والے معززین اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے، مؤثر پروٹوکول انتظامات اور مختلف اداروں کے درمیان مربوط رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں بین الاقوامی وفود کے ساتھ روابط بڑھانے، ان کی سہولت کے لیے اقدامات اور فورم میں شرکت کرنے والی عالمی کان کنی کی کمپنیوں کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پیٹرولیم، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button