بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

27 اکتوبر1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عبدالصمد انقلابی

سینئرحریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے مقبوضہ کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مکمل شٹر داؤن کا اعلان کیا ہے۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے باہر مقیم تمام کشمیری 27 اکتوبر کو بھارت کے قبضے کے خلاف مظاہرے کریں اور مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموں کشمیر میں قید شہریوں کی حالت زار کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائیں۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارت سے آزادی کے لیے کشمیری حریت پسند عوام 1947 سے تاحال بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے بدستور پرعزم ہیں۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کو مسئلے کے حل میں رکاوٹ قرار دیتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی اکڑ طویل مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن بھارتی فوج جموں وکشمیر میں داخل ہوئی تھی اور کشمیریوں کی منشا اور تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے پر قبضہ کیا تھا۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے مزید کہا کہ بی جے پی کی سربراہی میں بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ، مظالم میں اضافہ مقبوضہ کشمیر کو اپنی کالونی بنانے کے پرانے ہتھکنڈے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button