بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیلڈ مارشل کا بیلاروس کے ساتھ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج راولپنڈی میں بیلاروس کی سیکیورٹی کونسل کے اسٹیٹ سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفو وچ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیلاروس کے معزز مہمان نے بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button