بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب حکومت کے پروجیکٹ ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

پنجاب حکومت کے پروجیکٹ ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسقط میں یواین ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کرلیا۔

دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ میانمار کے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگو باؤرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے میئر صادق خان بھی اسکرول آف آنر ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو خصوصی طور پر اسٹیٹ گیسٹ کےطور پر مسقط مدعو کیا گیا تھا۔

پاکستان نے2007 میں پہلی مرتبہ یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ ‘اپنی چھت، اپنا گھر’پراجیکٹ دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، اس پروگرام کے ذریعے غریب افراد کو چھت کی نعمت مل رہی ہے۔ ریکارڈ مختصر مدت میں 2 لاکھ سے زائد افراد ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کے تحت قبضہ حاصل کر چکے ہیں، اس پروگرام کے تحت 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانےکا ہدف پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button