بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خصوصی فیول ریلیف سکیم کے تحت بائیس لاکھ سے زائد افراد کا اندراج کر لیا گیا ہے، عطاء اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف سکیم کے تحت اب تک بائیس لاکھ افراد سے زائد کا اندراج کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بانوے فیصد موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ ڈرائیورز شامل ہیں۔

عطاء اﷲ تارڑ نے کہا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹر کئے گئے تمام موٹر سائیکل، رکشوں اور چنگ چیز اب اس سکیم کے تحت رجسٹریشن کرانے کے اہل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس چارجز بھی ختم کر دئیے گئے ہیں جبکہ فی ٹوکن پانچ لیٹر پیٹرول کی حد بھی ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشے چلانے والوں کو ہرماہ چار ٹوکن دئیے جائیں گے جبکہ آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ہر دس روز میں دس لیٹر پٹرول پر فی لیٹر سو روپے کی رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت تمام پیٹرول سٹیشنز پر دستیاب ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹر سائیکل چنگ چی اور رکشہ چلانے والوں کے لیے ملکیتی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button