بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیدرلینڈز پہنچ گئی

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز پہنچ گئی ہے۔

ورلڈ کپ کی میزبانی نیدرلینڈز اور بیلجیئم مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جبکہ ٹورنامنٹ رواں ماہ 15 سے 30 اگست تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

گرین شرٹس نے رواں سال کے آغاز میں ہونے والے کوالیفائرز میں رنر اپ رہ کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اب نیدرلینڈز میں ورلڈ کپ کے لیے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button