بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت نے ہائی کورٹس کے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں اضافی ججز کی تقرری اور بعض اضافی ججز کی مستقل ججز کے طور پر توثیق کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں اضافی ججز کی تقرری کی منظوری دی۔

انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض اضافی ججز کی مستقل ججز کے طور پر توثیق کی بھی منظوری دی۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے ہائی کورٹ کے ججز کی رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے آرڈر میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔

صدر مملکت نے ہارون اختر کی بطور وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار تقرری کی بھی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button