بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نیٹ بال ٹیم کی ساؤتھ کوریا کے خلاف 72-23 سے شاندار فتح

ایشیائی نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کا پلیٹ ڈویژن ہانگ کانگ میں جاری ہے، جہاں پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ساؤتھ کوریا کے خلاف 72-23 سے شاندار کامیابی حاصل کر لی، جو ٹورنامنٹ میں ٹیم کی تین میچوں میں دوسری فتح ہے۔

‘گرین شرٹس’ نے میچ کے دوران عمدہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے لیا رضا شاہ، فرح، نورالعین اور سمایا نے بہترین کھیل پیش کیا اور پاکستان کی شاندار کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک ثمین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے اس کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیڈریشن نے پاکستان میں نیٹ بال کے فروغ میں گراں قدر تعاون پر ٹیم کے آفیشل اسپانسرز جے ایس بینک اور وی لیڈ انک کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

میچ کا حتمی اسکور پاکستان 72 – ساؤتھ کوریا 23 رہا۔

پاکستان اپنا اگلا میچ بروز بدھ، 12 اگست کو چائینز تائیپے کے خلاف کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button